20 مارچ 2016
وقت اشاعت: 17:19
پاکستان سوپر لیگ کا انعقاد خوش آئند ہے، کپتانوں کا اظہار خیال
جیو نیوز - دبئی......پاکستان سپر لیگ کی ٹیموں کے کپتانوں نے دبئی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے لیگ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ یہ لیگ پاکستان کرکٹ کیلئے بہت اہم ہے جس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا،وسیم اکرم نے کہا کہ ایونٹ میں بہترین کرکٹ کے ساتھ انٹرٹینمنٹ بھی ہوگی،دنیا کے نامور کرکٹرز کے ساتھ پاکستانی کھلاڑیوں کا ہونا خوش آئند ہے۔
شعیب ملک نے کہا کہ پی ایس ایل کا فائدہ ملک کو ہوگا۔ سرفراز کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ میں تمام کھلاڑیوں کو منوانے کا اچھا موقع ہے۔
لاہور قلندر ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا کہ ورلڈ کے تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کا تجربہ شاندار ہوگا جس سے بہترین ٹیلنٹ سامنے آئے گا جس کا پاکستان کو فائدہ ہوگا۔