تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
21 مارچ 2016
وقت اشاعت: 4:21

بنگلہ دیش کے تین کرکٹرز کوویزہ جاری،پی ایس ایل میں شرکت کریں گے

جیو نیوز - کراچی......پاکستان سپر لیگ میں حصہ لینے والے تین بنگلہ دیشی کرکٹرز کو تاخیر سے متحدہ عرب امارات کا ویزہ جاری کردیا گیا ہے ۔ بنگلہ دیش کے تین کرکٹرز پاکستان سپر لیگ میں ایکشن میں ہوں گے۔

ان کھلاڑیوں میںتمیم اقبال پشاور زلمی جبکہ مشفق الرحیم اور شکیب الحسن کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے ۔ تینوں کرکٹرز کو بعض تکنیکی وجوہات کی بنیاد پر یو اے ای کا ویزہ ملنے میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم بدھ کو انہیں ویزا جاری کردیا گیا ۔ تینوں کرکٹرز پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب سے قبل اپنی اپنی ٹیموں کو جوائن کرلیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.