تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
21 مارچ 2016
وقت اشاعت: 16:54

ہاکی فیڈریشن کا اجلاس رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں ہو گا

جیو نیوز - لاہور......پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں ہو گا۔ اجلاس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے ۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس لاہور میں ہو گا۔ اجلاس میں فیڈریشن کے آئین میں ترامیم کے لئے ایک ریویو کمیٹی اور ڈسپلنری کمیٹی کی تشکیل کی منظوری لی جا ئے گی ۔

اس کے علاوہ فیڈریشن کے ڈی جی ، ڈائریکٹر ڈویللپمنٹ اینڈ ڈومیسٹک اور سنئیر ٹیم کے ہیڈ کوچ کی منظوری لی جا ئے گی ۔۔ بورڈ اراکین کو حکومت کی جانب سے ملنے والی گرانٹ ،کھلاڑیوں کو ادا کی جانے والی رقوم سپر لیگ کے منصوبے اور ویمن ہاکی کے حوالے سے بریفنگ دی جا ئے گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.