23 مارچ 2016
وقت اشاعت: 18:1
لاہورقلندر ز کاجیت کیلئے کراچی کنگز کو 126رنز کا ہدف
جیو نیوز - دبئی......پاکستان سپرلیگ کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 126 رنز کا ہدف دیدیا، میچ میں کراچی کنگز کے لیفٹ آرم فاسٹ بالر محمد عامر نے ہیٹ ٹرک بھی کی۔
ٹاس جیت کر لاہور قلندر کو بیٹنگ کی دعوت دینے والےکراچی کنگز کے کپتان شعیب ملک نے میچ کے پہلے ہی اوور میں حریف ٹیم کے اسٹار آل رائونڈر کرس گیل کو پویلین کی راہ دکھائی،انہوں نے ایک چوکے کی مدد سے 6رنز بنائے تھے۔
قلندرز کی دوسری وکٹ 37کے مجموعی اسکور پر گری جب اظہر علی 16گیندوں پر 18رنز بناکر شکیب الحسن کی بال پر بولڈ ہوگئے۔ تیسرے آئوٹ ہونے والےکیمرون ڈلپورٹ تھے، جو 17رنز بناکر رن آئوٹ ہوئے، اس وقت ٹیم کا اسکور 9اعشاریہ 4اوورز میں 54رنز تھا۔
کراچی کنگز کے عماد وسیم نے 80رنز پر27گیندوں کی مدد سے 22رنز بنانے والے صہیب مقصود کو پویلین کی راہ دکھائی، اننگ کے 19ویں اوور میں محمدعامر نے117رنز پر ڈیوین براوو کو بولڈ کیا، اگلی دو گیندوں پر زوہیب خان اور کیون کوپر بھی ان کا شکار بننے، ایونٹ کے دوران وہ پہلے ہیٹ ٹرک کرنے والے بالر بن گئے ہیں۔
قلندرز کی آٹھویں وکٹ سہیل تنویر کے حصے میں آئی، انہوں نے 31گیندوں پر 37رنز بنانے والے محمد رضوان کو بولڈ کیا۔ کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر نے3،شکیب الحسن،عماد وسیم،سہیل تنویر اور شعیب ملک نے1،1 وکٹ حاصل کی۔