تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 مارچ 2016
وقت اشاعت: 7:6

پی ایس ایل:کراچی کنگز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹر زکو 148رنز کا ہدف

جیو نیوز - دبئی......دبئی میں جاری پاکستان سپر لیگ کے چوتھے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو جیت کیلئے 148رنز کا ہدف دے دیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ کراچی کنگز نےمقررہ 20اوورز میں7وکٹوں کے نقصان پر 147رنز بنا ئے۔

کراچی کنگز کی جانب سے روی بوپارا نے سب سے زیادہ 40رنز بنائے جبکہ کپتان شعیب ملک نے 37اور جیمز ونس نے 30نمایاں رنز اسکور کیے، شکیب الحسن نے 17، سمنز نے 11، سہیل تنویر نے 1رن اسکور کیا۔ٹیم نے مجموعی طور پر 11اضافی رنز حاصل کیے۔ سہیل تنویر اور افتخار احمد ناٹ آؤٹ رہے۔ شعیب ملک اور عماد وسیم رن آؤٹ ہوئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے انور علی اور محمد نبی نے دو دو جبکہ محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.