تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
26 مارچ 2016
وقت اشاعت: 16:40

یاسر شاہ پر3 ماہ کی پابندی، 27مارچ کے بعد بولنگ کراسکیں گے

جیو نیوز - لاہور......آئی سی سی نے پاکستان کے مایہ ناز لیگ اسپنر یاسر شاہ پر تین ماہ کی پابندی عائد کردی جو 27مارچ کو ختم ہوجائے۔

آئی سی سی نے یاسر شاہ کے ڈوپ ٹیسٹ معاملے کا فیصلہ سنادیا ہے ، فیصلے میں آئی سی سی نے یاسر شاہ کے موقف کو تسلیم کرتے ہوئے ان پر 3 ماہ کی پابندی عائد کی ہے، یاسرشاہ 27 مارچ تک بولنگ نہیں کرسکیں گے۔

آئی سی سی نے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر یاسر شاہ کا معطل کردیا تھا۔

ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر یاسر شاہ نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ انہوں نے انجانے میں اپنی اہلیہ کی بلڈ پریشر کی دوائیں استعمال کی تھیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.