تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
27 مارچ 2016
وقت اشاعت: 21:52

پی ایس ایل میں آج لاہور قلندرز اورکوئٹہ گلیڈیئٹرمدمقابل

جیو نیوز - دبئی ......پاکستان سپر لیگ میں آج لاہورقلندرکا مقابلہ کوئٹہ گلیڈیئٹر سے ہوگا۔میچ جیو سوپر سے براہ راست نشرکیا جائیگا۔

پاکستان سپر لیگ میں آج ایک میچ کھیلا جائےگا ، ایونٹ کی ناقابل شکست ٹیم کوئٹہ گلیڈیئٹر کا مقابلہ لاہور قلندر سے ہوگا۔

لاہور قلندر کو اب تک کھیلے گئے دونوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، لاہور کی ٹیم کراچی کنگز اور پشاور زلمی سے شکست کھا چکی ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈیئٹر کے تین میچز میں6 پوائنٹس ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا ۔پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سپرمیچ براہ راست نشر کرے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.