تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
28 مارچ 2016
وقت اشاعت: 13:26

پی ایس ایل: کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

جیو نیوز - دبئی......پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری میچ میں لاہور قلندرز کی ٹیم میں کپتان اظہر علی کے علاوہ کیمرون ڈیلپورٹ، محمد رضوان، نوید یاسین، ڈیوائن براوو، عمر اکمل، حماد اعظم، زوہیب خان، کیون کوپر، اجنتھا مینڈیس اور ظفر گوہر شامل ہیں۔دو میچوں میں کوئی نمایاں کارکردگی نہ دکھا پانے والے کرس گیل ان فٹ ہو کر ڈراپ ہوگئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسکواڈ کپتان سرافراز احمد، لیوک رائٹ، احمد شہزاد، کیون پیٹرسن، ایلٹن چیگمبورا، محمد نبی، انور علی، ذوالفقار بابر، اکبر الرحمان، محمد نواز، عمر گل پر مشتمل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.