تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
28 مارچ 2016
وقت اشاعت: 19:34

پی ایس ایل:لاہور قلندرز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 195رنز کا ہدف

جیو نیوز - دبئی......دبئی میں جاری پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 195رنز کا ہدف دیا ہے،جو اب تک کا سب سے زیادہ مجموعہ ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، لاہور قلندرز نے مقررہ 20اوورز میں 3کھلاڑیوں کے نقصان پر 194رنز بنائے۔

عمر اکمل نے سب سے زیادہ 93رنز اسکور کئے،جس میں8 چھکےاور6 چوکے شامل تھے ،انہوں نے40گیندوں کا سامنا کیا۔ کیمرون ڈیلپورٹ نے55گیندوں پر 73،رنز اسکور کئے جس میں 8چوکے اور3چھکے شامل تھے ۔ اظہر علی نے 20، رنز بنائے، ڈیوائن براوو 5رنز جبکہ حماد اعظم بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ رہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے انور علی، ذوالفقار بابر اور عمر گل نے ایک ایک وکٹ لی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.