تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
30 مارچ 2016
وقت اشاعت: 12:9

سری لنکا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کوپانچ وکٹ سے ہرا دیا

جیو نیوز - پونے......سری لنکا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں بھارت کو باآسانی پانچ وکٹ سے ہرا دیا،بھارت کی بیٹنگ سری لنکا کی بولنگ اٹیک کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔

پونے میں ہونے والے سیریزکے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا اورپہلے ہی اوور میں دو کھلاڑیوں کوپویلین پہنچادیا،صورت حال سے بھارتی بیٹسمین شدید دبائو میںآگئے اور یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتے گئے اور پوری ٹیم101رنز پر ڈھیر ہو گئی،نویں نمبر پر بیٹنگ کےلیے آنے والے ایشون نے 31 رنز بنا کر ٹیم کا اسکور 101 تک پہنچایا،سریش رائنا20اور یووراج سنگھ10رنز کے ساتھ ڈبل فیگر میں پہنچ سکے۔

سری لنکا کے کاسون راجیتھا اور داسون شناکا نے تین،تین جبکہ دشمانتھا چمیرا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔سری لنکا نے 102رنز کا ہدف18ویں اوور میں5وکٹ پر حاصل کر لیا اور تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔کاسون راجیتھا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.