تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
31 مارچ 2016
وقت اشاعت: 2:39

انڈر 19 ورلڈ کپ : ٹیم کے فیصلے کوچ کے بجائے منیجر کرتے رہے

جیو نیوز - لاہور......انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کے فیصلے کوچ کے بجائے منیجر کرتے رہے ۔ٹیم منیجر ذاکر خان نے متبادل کھلاڑی بلوانے میں بھی سیلکیٹرز سے مشاورت کو ضروری نہیں سمجھا۔

نڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں پاکستان ٹیم کی کارگرگی اچھی رہیجہاں پاکستان افغانستان اور سری لنکا جیسی ٹیموں کو شکست دیلیکن کوارٹر فائنل میں اسے ویسٹ انڈیز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

شکست کے اسباب جانے کے لئے بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا اعلان کردیا۔

اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کے کوچ مسرور احمد بے بس تھےاور ٹیم سے متعلق تمام فیصلے منیجر ذاکر خان کرتے رہے۔

یہاں تک کوارٹر فائنل میں گرین وکٹ پر ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ بھی ذاکر خان کے کہنے پر ہی کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.