31 مارچ 2016
وقت اشاعت: 12:0
پیرس اولمپکس2024کی میزبانی ملنے کے لئے پر اُمید
جیو نیوز - پیرس......فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اولمپکس2024کے لوگو کی رونمائی کی رنگا رنگ تقریب ہوئی ۔فرانس کے دارالحکومت پیرس میں منعقدہ اس تقریب میں پیرس نے2014کے اولمپکس گیمزکی میزبانی کے اُمیدوار کے طور پر سامنے آیا ہے اور اسی سلسلے میں بولی کیلئے لوگو کی بھی رونمائی کر دی ہے۔
اولمپکس کے میزبانی پانے کیلئے پیرس کا مقابلہ لاس اینجلس، بڈھاپسٹ اورروم سے ہے۔2024کے اولمپکس کے میزبان کا فیصلہ 13ستمبر2017میں پیرو کے دارالحکومت لیمامیں ہو گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل1900اور1924میں پیرس میں اولمپکس گیمز کا انعقاد ہو چکا ہے۔