3 اپریل 2016
وقت اشاعت: 9:17
ماسٹرز چیمینز لیگ کا دوسرا سیمی فائنل آج دبئی میں ہوگا
جیو نیوز - دبئی ......ماسٹرز چیمینز لیگ کا دوسرا سیمی فائنل آج لیو لائنز او ر ورگو سپر کنگز کے درمیان کھیلا جائےگا، پہلے سیمی فائنل میں جیمنائی عربینز نے سیجی ٹیریز اسٹرائیکرز کو دس رنز سے ہرادیا،میچ جیوتیز براہ راست نشر کرے گا۔
ستاروں سے سجی ماسٹرز چیمینز لیگ کا دوسرا سیمی فائنل آج دبئی میں برائن لارا کی ،لیو لائنز اور گریم اسمتھ کی ورگو سپر کنگز کے درمیان کھیلا جائےگا۔
برائن لارا کی لیو کو جہاں ہرشل گبز ، جیمز فرینکلن اور فیڈل ایڈورڈز جیسے پلئیرز کی خدمات حاصل ہیں ،تو وہیں گریم اسمتھ کو محمد یوسف ،اظہر محمود ،بریٹ لی ،اور جونٹی روڈز کا ساتھ حاصل ہے۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق آج رات ساڑھے آٹھ بجے کھیلا جائےگا، میچ جیوتیز سے براہ راست ٹیلی کاسٹ کیا جائےگا، جبکہ پہلے سیمی فائنل میں ، جیمینائی عریبینز نے ،سیگی ٹیرئیس اسٹرائکرز کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی ۔