تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
3 اپریل 2016
وقت اشاعت: 22:58

بحریہ اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم کا کنٹریکٹجرمن کمپنی کو دیدیا گیا

جیو نیوز - کراچی......بحریہ اسپورٹس سٹی کراچی کرکٹ اسٹیڈیم کا کنٹریکٹ جی ایم پی آرکیٹکٹس جرمنی کو دے دیا گیا۔ ترجمان بحریہ ٹاؤن کے مطابق جرمنی کی اسی کمپنی نے دوبئی اسپورٹس سٹی میں انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ڈیزائن اور تعمیر کیا تھا۔

بحریہ اسپورٹس سٹی میں 50 ہزار افراد کی گنجائش کے ساتھ پاکستان کا سب سے بڑا اسٹیڈیم تعمیر کیا جارہا ہے۔ ترجمان بحریہ ٹاؤن کا کہنا ہے کہ بحریہ اسپورٹس سٹی کرکٹ اسٹیڈیم پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کو یقینی بنائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.