تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
3 اپریل 2016
وقت اشاعت: 23:47

ساؤتھ ایشین گیمز :پاکستان کے میڈلز کی تعداد 75 ہوگئی

جیو نیوز - گوہاٹی.....ساؤتھ ایشین گیمز کے آٹھویں روز پاکستان نے ہاکی میں بھارت کو اس کی سرزمین پر شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا ہے جبکہ شوٹنگ میں ایک سلور میڈل حاصل کیا، پاکستان کے میڈلز کی تعداد 75 ہوگئی۔

گوہاٹی میں جاری ایونٹ میں پاکستان نے شوٹنگ کے 25 میٹر پسٹل میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا، آٹھویں روز پاکستان کو مینز اور ویمنز کبڈی دونوں میں شکست ہوگئی۔

ایتھلیٹکس مقابلے بھی ختم ہوگئے جس میں پاکستانی ایتھلیٹکس نمایاں کھیل پیش نہ کرسکے، ٹیبل پر پاکستان کے مجموعی تمغوں کی تعداد 75 ہوگئی ہے جس میں 9طلائی،23 چاندی اور 43 کانسی کے میڈلز شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.