تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
4 اپریل 2016
وقت اشاعت: 22:3

فیفا کے سابق سیکریٹری پر 12 برس کی پابندی اور جرمانہ عائد

جیو نیوز - زیورخ ...... فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کی ا ی تھکس کمیٹی نے گورننگ باڈی کے سابق سیکرٹری جیروم والکے پرکرپشن الزامات کے باعث 12 برس کی پابندی اور ایک لاکھ سوئس فرینکس جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

جیروم پر مالی بے ضابطگیوں، ورلڈ کپ ٹکٹوں کی بلیک مارکیٹنگ، رشوت کے عوض ٹی وی اور میڈیا حقوق فروخت کرنے کا الزام ہے۔ فیفا ای تھکس کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق والکے نے اپنے آٹھ سالہ عہدے کے دوران طاقت کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے بے شمار مالی فوائد حاصل کئے۔

انہوں نے اپنے خلاف ثبوت مٹانے کی بھی کوشش کی اسلئے ان پر بارہ برس کی پابندی عائد کی گئی ہے اور انہیں 1 لاکھ سوئس فرینکس جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس مئی میں فیفا صدارتی انتخاب سے قبل عالمی گورننگ باڈی کو اس کی 111 سالہ تاریخ میں بدترین کرپشن الزامات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ فیفا ای تھکس کمیٹی نے اس سے قبل سیپ بلاٹر اور مائیکل پلاٹینی پر بھی آٹھ، آٹھ برس کی پابندی عائد کر رکھی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.