تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
6 اپریل 2016
وقت اشاعت: 7:14

احمد شہزاد اور وہاب ریاض میںجھگڑا،سخت جملوں کا تبادلہ

جیو نیوز - شارجہ.......پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے احمد شہزاد اور پشاور زلمی کے وہاب ریاض میں جھگڑا ہوگیا،دونوں کھلاڑیوں کے مابین سخت اورتلخ جملوں کا بھی تبادلہ ہوا۔

شارجہ میںکوئٹہ گلیڈی ایٹر اور پشاور زلمی کے درمیان میچ جاری تھا بولر وہاب ریاض تھے جبکہ بیٹسمین احمد شہزاد،احمد شہزاد نے وہاب ریاض کی گیند کو زوردار ہٹ لگاکر چھکا لگایا اور اگلی ہی گیند پر وہاب ریاض نے احمد شہزاد کو کلینڈ بولڈ کردیا اسی اثناء میں دونوں کھلاڑی ایک دوسرے کے سامنے آگئے اور ایک دوسرے کو دھکے دیئے تاہم دوسرے اینڈ پر موجود اسد شفیق اور شان ٹیٹ نے بیچ بچائو کرایا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.