7 اپریل 2016
وقت اشاعت: 14:26
ثانیہ مرزا اورمارٹینا ہنگس نے سینٹ پیٹرز برگ ٹرافی جیت لی
جیو نیوز - سینٹ پیٹرز برگ......عالمی نمبر ون جوڑی مارٹینا ہنگس اور ثانیہ مرزا نے فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے سینٹ پیٹرسبرگ لیڈیز ٹرافی جیت لی،انڈو سوئس جوڑی کی یہ مسلسل 40 ویں فتح ہے۔
روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں جاری ویمنز ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں ورلڈ نمبر ون سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہنگس اور بھارت کی ثانیہ مرزا نے روس کی ویرا ڈوشنیوا اور جمہوریہ چیک کی بابورا کریجکووا کی جوڑی کو بآسانی 6-3 اور 6-1 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ورلڈ نمبر ایک جوڑی کی یہ مسلسل 40 ویں کامیابی ہے۔