7 اپریل 2016
وقت اشاعت: 15:14
چھ رکنی ترک ا سکی انگ ٹیم پاکستان پہنچ گئی
جیو نیوز - اسلام آباد ....... ترکی کی 6 رکنی اسکی انگ ٹیم قراقرم کپ میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئی۔ ترکی ٹیم کا استقبال ائیرکموڈور افتخار باجوہ نے ٹیم کا استقبال کیا۔
ترک ٹیم کابے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیر پورٹ اسلام آباد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ترک ٹیم گلگت میں قراقرم کپ میں شرکت کرے گی۔ ترک ٹیم کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان ہمارے لئے دوسرا گھر ہے ہم یہاں پر اپنے قیام کے دوران بہتکچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا جہ پاکستان میں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ۔