تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
9 اپریل 2016
وقت اشاعت: 6:11

خواتین ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ،تربیتیکیمپ کراچی میں لگےگا

جیو نیوز - لاہور...... خواتین ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھر پور تیاریاں جاری ہیں اس سلسلے میںباقاعدہ تربیتی کیمپ 27 فروری سے کراچی میں شروع ہوگا۔

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی منیجر عائشہ اشعر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے تیاریاں جاری ہیں اور اس مقصد کیلئے باقاعدہ کیمپ 27 فروری سے کراچی میں شروع ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ قومی ویمن ٹیم کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے امید ہے کہ ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلے گی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے پول میں دنیا کی سخت ویمن ٹیمیں ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، بھارت اور بنگلہ دیش شامل ہیں لیکن پاکستان کی ٹیم ان تمام ٹیموں کو ماضی میں شکست سے دوچار کرچکی ہے جس کی وجہ سے قومی ویمن ٹیم کا مورال بلند ہے اور مذکورہ تمام ٹیموں کے خلاف اچھی کارکردگی کامظاہرہ کرکے مثبت نتائج حاصل کرے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.