تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
10 اپریل 2016
وقت اشاعت: 19:12

ٹیم بھارت بھیجنے کیلئے وزیراعظم کی اجازت کا انتظار ہے، شہریارخان

جیو نیوز - لاہور......پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے تاحال بھارت میں ہونے والے ورلڈ ٹی 20کپ میں شرکت کی اجازت نہیں ملی، اجازت کا انتظار ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان نے کہا کہ حکومت کی طرف اجازت ملنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،انہیں حکومت کی کلیئرنس کا انتظار ہے، جو جلد ملنے کی امید ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے میچز نیوٹرل وینیو پر کرانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں،اگر پاکستانی ٹیم ایونٹ سے دستبردار ہوتی ہے تو اسے جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف مصروفیات کے باعث سپر لیگ کا فائنل دیکھنے دبئی نہیں جا سکیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.