تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
17 اپریل 2016
وقت اشاعت: 7:28

شرجیل اور سمیع کی ٹیم میں شمولیت کا امکان

جیو نیوز - لاہور… ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے قومی ٹیم میں شامل بابر اعظم اور رومان رئیس انجرڈ ہوگئے ، ان کی جگہ سپر لیگ میں سنچری جڑنے والے شرجیل خان اور محمد سمیع کو موقع ملنے کا امکان ہے۔

ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شامل کھلاڑی بابر اعظم ان فٹ ہوگئے ،ان کی جگہ اسلام یونائیٹڈ کے شرجیل خان کا نام متبادل کھلاڑی کے طور پر سامنے آیا ہے ۔

شرجیل خان نے پشاور زلمی کے کے خلاف 8چھکے ،12چوکےمارکر 62 گیندوں پر 117 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔پشاور زلمی کے وہاب ریاض اور کپتان شاہد آفریدی نے بھی انہیں خوب داد دی ۔

اسلام آباد کے ایک اور فاسٹ بولر رومان رئیس بھی گزشتہ دو میچز میں انجری کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں ہوئے ان کی شرکت بھی ایشیا کپ میں مشکوک ہوگئی ۔لہٰذا پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی دکھانے والے فاسٹ بولر محمد سمیع کو بھی موقع مل سکتا ہے۔

چیف سیلکٹر ہارون رشید کا کہنا ہے کہ بابر اعظم اور رومان رئیس کی میدیکل رپورٹ آنے کے بعد ان کے متبادل کا اعلان کردیا جائےگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.