تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
17 اپریل 2016
وقت اشاعت: 8:32

کرکٹر شرجیل خان کے گھر پر مبارک باد دینے والوں کا تانتا

جیو نیوز - حیدرآباد......پی ایس ایل کی پہلی سنچری بنانے والے کرکٹر شرجیل خان کے گھر پر مبارک باد دینے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔ بہن کا کہنا ہے کہ بھائی نے ایسی کارکردگی دکھائی کہ اب تو قومی ٹیم میں شمولیت بنتی ہے۔

پی ایس ایل کی پہلی سنچری اور بابر اعظم کی انجری نے شرجیل خان کیلئے قومی ٹیم کے دروازہ کھول دیے، ایشیاء کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے اسلام آباد کے ان فٹ رومان رئیس کی جگہ محمد سمیع کو ٹکٹ ملنے کا امکان ہے، چیف سلیکٹر ہارون رشید کہتے ہیں انجرڈ پلیئرز رومان رئیس اور بابر اعظم کی میڈیکل رپورٹ کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.