18 اپریل 2016
وقت اشاعت: 18:39
پی ایس ایل فائنل: اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹاس جیت کر فیلڈنگ
جیو نیوز - دبئی......پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آبادیونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق کا اس موقع پر کہنا ہے کہ تمام کھلاڑی اچھا پرفارم کر رہے ہیں، زیادہ تر میچز ہدف کا تعاقب کر کے جیتے ہیں، ٹیم میٹنگ میں بھی سادہ سا پلان تیار کیا ہے، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں کہ اگر ٹاس جیت جاتے تو تب بھی پہلے بیٹنگ ہی کرتے،پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئی دباؤ نہیں ہے ،کوشش کریں گے 160 سے 170 رنز کا ہدف دیا جائے ،کرکٹ ایسی چیز ہے جو پوری قوم کو اکٹھا کر دیتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ابتدائی مرحلے کے دونوں میچوں میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دی تھی۔