تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
18 اپریل 2016
وقت اشاعت: 21:35

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو175 رنز کا ہدف

جیو نیوز - دبئی......دبئی میں کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے175 رنز کا ہدف دیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر کوئٹہ کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20اوورز میں 7کھلاڑیوں کے نقصان پر 174رنز اسکور کیئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے احمد شہزاد نے 9چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 39بالز پر سب سے زیادہ 64رنز بنائے۔ کمار سنگاکارا نے 55، کیون پیٹرسن نے 18، انور علی نے 13، محمد نواز نے 7، سرفراز احمد نے 3 رنز اسکور کیے۔ گرینٹ ایلیٹ 12رنز جبکہ ناتھن میک کولم صفر پر ناٹ آؤٹ رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ایندرے رسل نے 3، محمد عرفان نے 2، جبکہ سیموئیل بدری اور محمد سمیع نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.