19 اپریل 2016
وقت اشاعت: 14:0
وزیراعظم کی پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد
جیو نیوز - اسلام آباد…وزیراعظم نوازشریف نے پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر پی سی بی کی کو ششوں کو سراہا ہے، پی ایس ایل کے انعقاد سے پاکستان کا مثبت پہلو دنیا کے سامنے آیا اور کرکٹ کے شوقین افراد کو بھرپور کھیل دیکھنے کا موقع ملا۔
وزیراعظم نوازشریف نے پی ایس ایل کے کامیاب انتظامات اور انعقاد پر پی سی بی کو مبارک باد دیتے ہوئے چیئرمین پی سی بی شہریار خان اور نجم سیٹھی کی کوششوں کو سراہا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پی ایس ایل کے انعقاد سے ملک کا مثبت پہلو دنیا کے سامنے آیا اور دنیا بھرمیں کرکٹ کے شائقین کو بہترین کھیل دیکھنے کا موقع ملا، کھلاڑیوں کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے وزیراعظم نے تمام کھلاڑیوں اور ٹیموں کو مبارک باد دی اور کہا کہ کھیل میں کسی کی شکست نہیں ہوتی ، سب ہی فاتح ہوتے ہیں۔