تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
19 اپریل 2016
وقت اشاعت: 17:29

ایشیا کپ کا آغاز: پہلا ٹاکرابھارت اور بنگلادیش کا ہوگا

جیو نیوز - ڈھاکا…ایک ایکشن کے بعد دوسرا ایکشن،سپر لیگ کا جوش ختم ہونے سے پہلے ہی ایشیا کپ کا بگل بج گیا ،آج پہلے معرکے میں بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوںگی۔

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کا آج سے آغاز ہورہا ہے ،چیتے کی رفتار والے ایشیا کپ نے چال بدل لی،ایشیا کپ بھی ٹی ٹوئنٹی ہوگیا۔پہلا میچ آج میزبان بنگلادیش اور بھارت کے درمیان کھیلا جائےگا۔

بھارتی ٹیم کی قیادت ویراٹ کوہلی کریں گےکیونکہ دھونی انجری کی وجہ سے ایونٹ سے باہر ہوگئے۔دوسری جانب بنگلادیش کے اوپننگ بیٹسمین تمیم اقبال بھی ٹیم کا حصہ نہیں ۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7بجے کھیلا جائےگا ۔

پاکستان کا پہلا ٹکراؤ27 فروری کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔ایونٹ میں پاکستان سمیت بھارت ،سری لنکا ،متحدہ عرب امارات اور میزبان بنگلا دیش شامل ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.