تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
19 اپریل 2016
وقت اشاعت: 19:54

ایشیا کپ افتتاحی میچ : ٹاس جیت کر بنگلادیش کی بھارت کو بیٹنگ کی دعوت

جیو نیوز - ڈھاکا… ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے افتتاحی میچ کا ٹا س بنگلہ دیش نے جیت کربھارت کوبیٹنگ کی دعوت دی ہے،آج کے میچ میں مہندراسنگھ دھونی بھارتی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں ،ان کی جگہ قیادت کی فرائض ویرات کوہلی انجام دیں گے۔

دھونی انجری کی وجہ سے نہ صرف آج کا میچ نہیں کھیل سکیں گے بلکہ ایشیا کپ کے ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں ۔بنگلادیش کے لئے بھی بری خبر یہ ہے کہ اوپننگ بیٹسمین تمیم اقبال بھی آج ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

منتظمین نے ایشیا کپ کے میچز کوٹوئنٹی20کے فورمیٹ میں تبدیل کر دیا ہے۔ایونٹ میں پاکستان سمیت بھارت ،سری لنکا ،متحدہ عرب امارات اور میزبان بنگلا دیش شامل ہیں ۔ پاکستان کا پہلا ٹکراؤ27 فروری کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.