19 اپریل 2016
وقت اشاعت: 22:36
ایشیا کپ افتتاحی میچ : بھارت کا بنگلادیش کو جیت کیلئے167رنز کا ہدف
جیو نیوز - ڈھاکا… ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے افتتاحی میچ میںبھارت نے بنگلہ دیش کو میچ میں فتح کے لئے167رنز کا ہدف دیا ہے،بھارت کی جانب سے روہیت شرما نے سب سے زیادہ83رنز بنائے۔
بنگلہ دیش کے بولرز نے ابتدا میںاپنے کپتان کاٹاس جیت کر فیلڈینگ کے فیصلے کو درست ثابت کرتے ہو ئے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ اور بھارتی بیٹسمینوں کوکھل کر بیٹنگ کا موقع نہیں دیا اور دوسرے ہی اوور میں شیکھر دھون کو پویلین بھیج دیا،شیکھر صرف 2رنز بنا سکے،بنگلہ دیش کو دوسری اور بڑی کامیابی ویرات کوہلی کی صورت میں ملی اس وقت بھارت کا مجموعہ صرف22رنز تھا۔بھارت کے42رنز کے مجموعے پر تین کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔
تاہم دوسرے اینڈ سے روہیٹ شرما نے اپنی عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا انہوں نے پہلے نصف سنچری42گیندوں پر4چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے مکمل کی ،انہوں نے مجموعی طور پر83رنز کی انفرادی اننگ کھیلی جس میں3چھکے اور7چوکے شامل تھے جس کی بدولت بھارت166رنز کا مجموعہ ترتیب دینے میں کامیاب رہا۔
بنگلہ دیش کی جانب سے امین حسین نے تین جبکہ شکیب الحسن،مشرفی مرتضیٰ اور محمد اللہ نے ایک وکٹ حاصل کی ۔