20 اپریل 2016
وقت اشاعت: 0:44
ایشیا کپ افتتاحی میچ : ٹاس جیت کر بنگلادیش کی بھارت کو بیٹنگ کی دعوت
جیو نیوز - ڈھاکا… ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے افتتاحی میچ کا ٹا س بنگلہ دیش نے جیت کربھارت کوبیٹنگ کی دعوت دی ہے،آج کے میچ میں دھونی کی جگہ قیادت کی فرائض ویرات کوہلی نے انجام دینے تھے تاہم اب دھونی فٹ ہوکر ٹیم کی قیادت کریں گے۔
بنگلادیش کے لئے بری خبر یہ ہے کہ اوپننگ بیٹسمین تمیم اقبال آج ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ ایشیا کپ کے منتظمین نے میچز کوٹوئنٹی20کے فورمیٹ میں تبدیل کر دیا ہے۔ایونٹ میں پاکستان سمیت بھارت ،سری لنکا ،متحدہ عرب امارات اور میزبان بنگلا دیش شامل ہیں ۔ پاکستان کا پہلا ٹکراؤ27 فروری کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔