تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
20 اپریل 2016
وقت اشاعت: 23:16

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی؛ آج سری لنکا کا مقابلہ متحدہ عرب امارات سے ہوگا

جیو نیوز - ڈھاکا......ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں آج سری لنکا اور یو اے ای کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی ۔ایشیا کپ کے کوالفائنگ راونڈ میں یو اے ای نے اپنے تینوں میچز جیت کر مین راونڈ میں جگہ بنائی۔

سری لنکن ٹیم میںکپتان لستھ ملنگا کی واپسی ہوئی ہے۔دوسری جانب اینجیلو متھیوز بھی مکمل فٹ ہیں ۔دونوں ٹیمیں پہلی بار ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں آمنے سامنے ہونگی۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے کھیلا جائےگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.