تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
21 اپریل 2016
وقت اشاعت: 7:52

ایشیاءکپ، سری لنکا کا متحدہ عرب امارات کو 130رنزکاہدف

جیو نیوز - میرپور، بنگلادیش.......بنگلا دیش کے شہر میر پور کے شیر بنگلا اسٹیڈیم میں ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں سری لنکا نے متحدہ عرب امارات کو جیت کے لیے 130رنزکا ہدف دیاہے۔

متحدہ عرب امارات کی ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد سری لنکا نے مقررہ 20اوورز میں 8کھلاڑیوں کے نقصان پر 129رنز اسکور کیے۔

سری لنکا کے دینش چندیمل نے 39گیندوں پر 7چوکوں اور 1چھکے کی مدد سے سب سے زیادہ 50رنز بنائے۔ تلکرتنے دلشان 27 کے بعد سری لنکا کچھ مشکل میں نظر آیا،اور اچھی ابتدا کے باوجود بڑا مجموعہ تر تیب دینے میں ناکام رہا اور129رنز تک محدود رہا۔شہیہان جے سوریا اور چمارا کپوگیڈیرا نے دس دس، اینجلو میتھیوز نے 8، نون کلاسیکیرا نے 7، میلاند سری وردنے نے 6 اور داسون شاناکا نے 5رنز کے ساتھ قابل ذکر رہے ۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے امجد جاوید نے 3، محمد نوید اور محمد شہزاد نے دو دو جبکہ روہان مصطفیٰ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.