22 اپریل 2016
وقت اشاعت: 9:11
ایشیا کپ : بنگلا دیش کیخلاف یو اے ای کاٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
جیو نیوز - میر پور ......ایشیا کپ کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں متحدہ عرب امارت کی ٹیم نے بنگلا دیش کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں آج ہونے والے مقابلے میں بنگلا دیش کی طرف سے نور الحسن،سومیا سرکار، سبیررحمان، محمد مٹھن، محمد اللہ،شکیب الحسن، مشفق الرحیم، مشرفی مرتضیٰ، تسکین احمد،الامین حسین،مستفیض الرحمان کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
ادھر یو اے ای کی جانب سے روحان مصطفیٰ، محمد کلیم، محمد شہزاد، محمد عثمان، شمیم انور، سواپنل پاٹل، ثقلین حیدر، امجد جاوید، محمد نوید، احمد رضا اور فہد طارق پر مشتمل ہے۔
آج کے میچ کی دونوں ٹیمیں ایونٹ کے ابتدائی مقابلوں میں بھارت اور سری لنکا سے شکست کھا چکی ہیں، پہلے میچ میں دھونی الیون نے بنگال ٹائیگر کو 50 جبکہ گزشتہ روز سری لنکا نے یو اے ای کو 14رنز سے ہرا دیا تھا۔