22 اپریل 2016
وقت اشاعت: 16:9
نوجوان کھلاڑی کا فرسبی کے ذریعے نشانے بازی کا شاندار مظاہرہ
جیو نیوز - لندن ......کھیل کے میدا ن میں فرسبی اورفٹ با ل کا بخوبی استعمال تو بہت دیکھا ہو گا،لیکن اب ماہر کرتب بازوں نے اسے نشانے بازی کیلئے بھی استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں موجود کھلاڑی اپنے فن میں اتنا ماہر ہے کہ فرسبی کو جس انداز سے اور جتنے فاصلے سے بھی مطلوبہ ہدف کی جانب اچھالے وہ فوراً ہی کامیابی سے نشانے پر جا لگتی ہے ۔
ٹھیک کہتے ہیں مہارت صرف مشق کرنے سے نہیں بلکہ شوق کے بدولت بھی حاصل ہوتی ہے اور انسان نا ممکن کو ممکن بنا دیتا ہے۔