23 اپریل 2016
وقت اشاعت: 0:26
ایک بولر نہیں، پورے بولنگ اٹیک پر فوکس ہے، روہت
جیو نیوز - ڈھاکا.........بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین روہت شرما کہتے ہیں کہ انہوں نے پاکستان کے کسی ایک بولر کو نہیں بلکہ پورے بولنگ اٹیک کو فوکس کیا ہواہے۔
ڈھاکا میں میڈیا سے گفتگو میں بھارتی بیٹسمین روہت شرما نے کہا کہ وہ حریف کے پیس اٹیک کے بجائے اپنی اسٹرنتھ پر کھیلیں گے ۔ شرما کہتے ہیں کہ پاکستان کے پاس اچھے سیمرز ہیں، وہ کسی ایک پر نہیں تمام بولرز کو فوکس کر رہے ہیں۔