23 اپریل 2016
وقت اشاعت: 14:9
پاکستانی ٹیم بھارت کو شکست دینےکی صلاحیت رکھتی ہے،شہباز شریف
جیو نیوز - لاہور…پنجاب کےوزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نےبھارت کے ساتھ ایشیا کپ کےسب سےبڑےمقابلے میں قومی کرکٹ ٹیم کیلئےنیک خواہشات کا اظہار کیاہے اورکہاہے کہ پوری قوم کی طرح ان کی نیک خواہشات اور دعائیں بھی قومی ٹیم کے ساتھ ہیں۔
لاہورسےجاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نےکہاکہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے پہلے میچ میں روایتی حریف بھارت کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے،ان کاکہناتھاکہ جیت کے لئےقومی کرکٹ ٹیم کےکھلاڑیوں کو محنت اور جذبے سے کھیلنا ہوگا ،ان کا ایمان ہےکہ محنت، دیانت اورعزم کسی بھی کام میں کامیابی کی ضمانت ہے
شہبازشریف نےامیدظاہرکی کہ قومی ٹیم کےکھلاڑی بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کریں گے۔