23 اپریل 2016
وقت اشاعت: 18:43
کھلاڑیوں کو بغیر دباؤ کے میچ کھیلنا ہوگا، شہریار خان
جیو نیوز - لاہور… پی سی بی چیئرمین شہریار خان نے کہا کہ کھلاڑی میچ کو اپنے اعصاب پر وار نہ کریں، بغیر دباؤ کے کھیلنا ہوگا۔
پاک بھارت میچ کے حوالے سے پی سی بی چیئرمین شہریار خان نےگرین شرٹس کو نیک خواہشات کا پیغام دیا ہے، ان کا کہنا ہےکہ مقابلہ بہت بڑا ہے لیکن کھلاڑیوں کو بغیر دباؤ کے کھیلنا ہوگا۔
پی سی بی چیئرمین شہریار خان کی نظریں پاک بھارت مقابلے پر لگی ہوئی ہیں ،انہوں نے اس میچ کےلئے قومی ٹیم کے جہاں ڈھیر ساری نیک خواہشات کا اظہار کیا،وہیںاپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ اس اہم میچ کو لے کھلاڑیوں کو نروس نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اس میچ کو اپنے اعصاب پر سوار نہ کریں،نڈر ہوکر کھیلیں اور جوش کے بجائے ہوش سے میدان میں فائٹ کریں،انہیں امید ہے کہ پاکستان ٹیم ایشیا کپ کا یہ اہم ترین میچ جیت لے گی۔