تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
23 اپریل 2016
وقت اشاعت: 23:2

ایشیا کپ ،بھارت کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ

جیو نیوز - ڈھاکا......ایشیا کپ کے سب سے بڑے میچ کا ٹاس بھارت نے جیت کر پہلےفیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے،بھارت کے کپتان دھونی کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں دبائو ہوتا ہے،پاکستان کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ اپنے تمام کھلاڑیوں پراعتماد ہے۔

ٹی ٹوئنٹی میچز میںپاکستان کیخلاف بھارت کا پلہ بھاری رہا ہے، اب تک پاکستان اور بھارت میں 6 ٹی 20 میچ کھیلے جا چکے ہیںجن میں بھارت کو 4 مرتبہ کامیابی ملی ، پاکستان کے حصے میں صرف ایک ہی فتح آسکی جبکہ ایک مقابلہ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا،تاہم پاکستانی کپتان شاہد خان آفریدی اور کوچ وقار یونس اس مرتبہ روایت تبدیل کرنے کا عزم رکھتے ہیں ۔

پاکستان اور بھارت کے مابین ایشیا کپ کے اس میچ کے تمام ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں ،اسٹیڈیم میں ٹکٹ کےلئے آنے والے شائقین کو شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین میچ کے ٹکٹ تین تین گنا بلیک میں فروخت ہوئے۔

پاکستانی اسکواڈ میںکپتان شاہد آفریدی کے علاوہ سرفرازاحمد،خرم منظور ،محمد حفیظ ،محمد سمیع،وہاب ریاض، محمد عرفان،محمد عامر، ، شرجیل خان،عمراکمل،شعیب ملک شامل ہیں۔ جبکہ بھارتی اسکواڈ میں کپتان دھونی کے علاوہ روہت شرما، رہانے، ویرات کوہلی، سریش رائنا،یووراج سنگھ،پانڈیا، جدیجا،ایشون بمرا اور اشیش نہرا شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.