24 اپریل 2016
وقت اشاعت: 1:7
ایشیا کپ ،بھارت کیخلاف پاکستان کے 42رنز پر6کھلاڑی آئوٹ
جیو نیوز - ڈھاکا......ایشیا کپ کے سب سے بڑے میچ پاکستان کی بیٹنگ لائن ایک مرتبہ پھر دھوکہ دے گئی ہے اور42رنز کے معمولی اسکورپر6کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔
بھارتی بولرز نے اپنے کپتان کے فیلڈنگ کے فیصلے کو درست ثابت کرتے ہو ئے پاکستان بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑادئے ،اشیش نہرا نے پہلے ہی اوور میں پروفیسر کو پویلین کی راہ دکھائی اس وقت پاکستانی مجموعہ صرف 4رنز تھا،شرجیل خان بھی آج وہ جھلک دکھانے میں ناکام رہے جو انہوں نے پاکستان سپر لیگ میں دکھائی تھی7رنز بنا کر جسپیت بمرا کا شکار بنے۔تیسرے آئوٹ ہونے والے بیٹسمین خرم منظور تھے وہ بد قسمتی سے رن آئوٹ ہو ئے۔
اس موقع پر بھی پاکستانی بیٹسمینوں نے سنبھالا نہیں لیا اورشعیب ملک4رنز بنا کر اورعمر اکمل 3رنز بنا کر پاکستانی کشتی کو بیچ منجدھار میں چھوڑ کر چلتے بنے،35رنز پر 5کھلاڑیوں ہونے پر بھی کپتان شاہد آفریدی نے رن آئوٹ ہو کر رہی سہی کسر بھی پو ری کر دی اور42کے معمولی مجموعے پر پاکستان کے6کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔
میچ سے قبل پاکستان کوچ اور کپتان نے پاکستان کی بولنگ کو بھارت سے زیادہ مظبوط قرار دیا تھا تاہم اس وقت سے پہلے ہی بھارتی بولرز نے اپنی دھاک بٹھا دی اور42رنز کے مجموعے پر پاکستان کے6کھلاڑیوں کوپچھاڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے اشیش نہرا ،جسپیت بمرا،یووراج سنگھ ،جدیجا،اور پانڈیا نے ایک وکٹ حاصل کی۔