تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
24 اپریل 2016
وقت اشاعت: 2:11

ایشیا کپ ، پاکستانی بیٹنگ فیل،بھارت کو84رنز کا معمولی ہدف

جیو نیوز - ڈھاکا......ایشیا کپ کرکٹ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن ایک مرتبہ پھر بیٹھ گئی، بھارت کو میچ جیتنے کے لئے84رنز کا معمولی ہدف دیا ہے،سرفرازاحمد کے25رنز کی بدولت پاکستان اپنے کم سے کم اسکور74سے بمشکل نکل سکا،جو اس نےآسٹریلیا کیخلاف2012میں بنایا تھا۔

پاکستانی بیٹنگ لائن کی ایک اور دل شکن داستان شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم ڈھاکا میں دیکھی گئی جب پاکستانی بلے بازبھارتی بولرز کو اپنی وکٹیں پیش کرتے رہے،ایشیا کپ کے بڑے میچ میں ایک موقع پر پاکستان کے6وکٹ صرف42رنز پرگر چکے تھے اور پاکستان اپنے کم سے کم مجموعے سے بھی دور تھا اس موقع پر سرفرا حمد کی25رنز کی اننگ نے اس صورت حال سے پاکستان کونکالا۔

بھارتی کپتان دھونی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی،بھارتی بولرز نے اپنے کپتان کے فیلڈنگ کے فیصلے کو درست ثابت کرتے ہو ئے پاکستان بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑادئے ،اشیش نہرا نے پہلے ہی اوور میں پروفیسر کو پویلین کی راہ دکھائی اس وقت پاکستانی مجموعہ صرف 4رنز تھا،شرجیل خان بھی آج وہ جھلک دکھانے میں ناکام رہے جو انہوں نے پاکستان سپر لیگ میں دکھائی تھی7رنز بنا کر جسپیت بمرا کا شکار بنے۔تیسرے آئوٹ ہونے والے بیٹسمین خرم منظور تھے وہ بد قسمتی سے رن آئوٹ ہو ئے۔

اس موقع پر بھی پاکستانی بیٹسمینوں نے سنبھالا نہیں لیا اورشعیب ملک4رنز بنا کر اورعمر اکمل 3رنز بنا کر پاکستانی کشتی کو بیچ منجدھار میں چھوڑ کر چلتے بنے،35رنز پر 5کھلاڑیوں ہونے پر بھی کپتان شاہد آفریدی نے رن آئوٹ ہو کر رہی سہی کسر بھی پو ری کر دی اور42کے معمولی مجموعے پر پاکستان کے6کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

سرفراز احمد25،محمد سمیع8،وہاب ریاض4شاہد آفریدی2رن بناسکے،پاکستان کے آٹھ بیٹسمین ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکے۔میچ سے قبل پاکستان کوچ اور کپتان نے پاکستان کی بولنگ کو بھارت سے زیادہ مظبوط قرار دیا تھا تاہم اس وقت سے پہلے ہی بھارتی بولرز نے اپنی دھاک بٹھا دی اور42رنز کے مجموعے پر پاکستان کے6کھلاڑیوں کوپچھاڑ دیا۔

بھارت کی جانب سے پانڈیا نے3وکٹیں اور جدیجا نے 2حاصل کیں، اشیش نہرا ،جسپیت بمرا،یووراج سنگھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.