تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
24 اپریل 2016
وقت اشاعت: 7:57

پاکستان کی بیٹنگ کمزور ہے، بلے بازی پر توجہ دے، ماہرین

جیو نیوز - اسلام آباد...........پروگرام پاک انڈیا ٹاکرا میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم اورانضمام الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان نے مقابلے کے لیے پلاننگ نہیں کی تھی،سابق بھارتی کرکٹر نے محمد عامر کی بولنگ کی تعریف کرتے ہوئے انھیں ورلڈ کلاس بولر قراردیا جب کہ سابق بھارتی کپتان ساروگنگولی نے پاکستان کی شکست کی وجہ کمزور بیٹنگ کو قرار دیا۔

پروگرام پاک انڈیا ٹاکرا میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان وسیم اکرم اورانضام الحق نے کہا کہ پاکستان ٹیم نے کھیل کی منصوبہ بندی کرتے وقت پچز کو مدِ نظر نہیں رکھا۔ بھارتی سابق کرکٹرمدن لال نے محمد عامرکو ورلڈ کلاس بولر قرار دیا جبکہ ساروگنگولی کا کہنا تھا کہ کھیل میں ہر طرح کی صورتحال کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.