تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
24 اپریل 2016
وقت اشاعت: 8:13

شائقین کرکٹ کا قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر اظہار مایوسی

جیو نیوز - پشاور..........پشاور کے شائقین کرکٹ نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پرمایوسی کااظہارکیاہے اور امیدظاہرکی ہے کہ ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم بہترکارکردگی کامظاہرہ کرے گی۔

پشاورکے ایک سینماہال میں پاکستان اوربھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ دکھانے کااہتمام کیاگیاتھا۔ شہریوں کی بڑی تعدادنے دونوں ٹیموں کامیچ انتہائی دلچسپی سے دیکھاتاہم پاکستانی بیٹنگ لائن کی ناکامی پر شائقین کرکٹ نے مایوسی کااظہارکیااورکپتان شاہدآفریدی سمیت تمام بیٹسمینوں کوتنقیدکانشانہ بنایا۔

شائقین نے قومی ٹیم کے بائولرزمحمدعامر،محمدسمیع اورعرفان کی بائولنگ کوسراہا۔ شہریوں کاکہناتھاکہ روایتی حریف بھارت کے خلاف قومی ٹیم کوغیرمعمولی کارکردگی کامظاہرہ کرناچاہئے تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.