24 اپریل 2016
وقت اشاعت: 19:46
ورلڈ کپ:دھرم شالہ میں پاک بھارت میچ کیلئےریکارڈ رجسٹریشن
جیو نیوز - نئی دہلی .....پاک بھارت میچ ہو اور ہائپ نہ ہو،ایسا ہو نہیں سکتا، ورلڈ کپ میں روایتی حریفو ں کے درمیان مقابلہ 19 مارچ کو دھرم شالہ میں ہے ، جس کے لئے تقریباً ڈیڑھ لاکھ افراد نے رجسٹریشن کرالی ہے۔
آئندہ ما ہ بھارت میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لئے ریکارڈ توڑٹکٹ کی رجسٹریشن جس میچ کےلئے ہوئی ہے ، وہ حسب روایت پاکستان اور بھارت کے درمیان ہے ، دو دن میں ایک لاکھ 38 ہزار 101 افراد نے ٹکٹوں کے لئے رجسٹریشن کرالی ہے، جو ایک ریکارڈ ہے۔
بھارت نےسیمی فائنل اور فائنل سمیت سات میچز کےلئے ٹکٹ ڈرا ز کے ذریعے فروخت کرنے کا اعلان کیا ،جس میں روایتی حریفون کے درمیان بھی میچ شامل ہے ، ڈراز کے لئے رجسٹریشن کا مرحلہ دو مارچ تک جاری رہے گااور ایک فرد کو دو ہی ٹکٹس مل سکیں گے ۔