تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 اپریل 2016
وقت اشاعت: 2:32

ایشیا کپ کرکٹ ،بنگلہ دیش کی سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

جیو نیوز - میر پور......ایشیا کپ کرکٹ کے پانچویں مقابلے میں آج میزبان بنگلہ دیش اور سری لنکا مد مقابل ہیں جس کا ٹاس بنگلہ دیش نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

بنگلہ دیش آج اپنا تیسرا میچ کھیل رہا ہے،پچھلے دو میچز میںبنگلہ دیش نےعرب امارات کو شکست دی تھی جبکہ بھارت کے ہاتھوں وہ کود شکست کھا گیا تھا،اسی طرح سری لنکا کا یہ دوسرا میچ ہے وہ پہلے میچ میں عرب امارات کو شکست دے چکا ہے۔

آج کے میچ میں بنگلہ دیش اسکوڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہےمحمد مٹھن،سومیا سرکار،صابر رحمان،مشفق الرحمان،نورالحسن، شکیب الحسن،محمداللہ،مشرفی مرتضیٰ، امین حسین،مستفیض الرحمان اور تسکین احمد جبکہ سری لنکن اسکواڈ میںچندی مل،تلکا رتنے دلشان، سری وردانا، شناکا، میتھیوز،کاپوگدیرا،شیہان جے سوریا،پریرا،کالوسیکارا،ہیراتھ اور چمیرا شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.