26 اپریل 2016
وقت اشاعت: 8:20
پریمیئرلیگ:مانچسٹر یونائیٹڈ نے آرسنل کو 2-3سےشکست دیدی
جیو نیوز - اولڈٹریفورڈ …پریمیئر لیگ کے اہم میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے روایتی حریف آرسنل کو 2کے مقابلے میں 3گول سے شکست دے دی۔
اولڈٹریفورڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں مسلسل شکست کا سامنا کرنے والی ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ زیادہ منظم نظر آئی ، مانچسٹر کے فٹ بالرز نے میچ کی ابتدا میں ہی حریف ٹیم کے گول پر لگاتار حملے کیے اور ان پر دباؤ برقرار رکھا ۔
مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے مارکس ریشفورڈ نے انتیسویں اور بتیسویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کو دو صفر کی برتری دلا دی ، آرسنل کے کھلاڑی ڈینی ویل بیک نے چالیسویں منٹ میں پہلا گول کیا۔
میچ کے دوسرے ہاف کے 65 ویں منٹ مانچسٹر یونائیٹڈ کے آگویرا آندر ہریرا نے گول کر کے ٹیم کی برتری تین ایک کردی، آرسنل کے مڈ فیلڈر میسوٹ اوزل نے 69ویں منٹ میں گول اسکور کرکے اسکور تین دو کردیا جو کہ میچ کے اختتام تک برقرار رہا۔
آج کی ہار سے آرسنل کی ٹائٹل کے حصول کی امیدوں کو زبردست دھچکا لگا، آرسنل کی ٹیم 51 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ مانچسٹر یونائیٹڈ 44 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر آگئی۔