26 اپریل 2016
وقت اشاعت: 11:59
ایشیا کپ :امارات کا پاکستان کو جیت کیلئے 130رنز کا ہدف
جیو نیوز - ڈھاکا.......ایشیا کپ کرکٹ میں عرب امارات کی ٹیم نے پاکستان کو میچ جیتنے کےلئے 130 رنز کا ہدف دیا ہے ،ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کا یہ 100واں میچ بھی ہے۔
عرب امارات نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،اور مقررہ20اوورز میں6وکٹوں کے نقصان پر129رنز بنا کر پاکستان کو130رنز کا ہدف دیا ہے ،جس میں شمیم انور کے46رنز کی عمدہ اننگ تھی انہوں نے42گیندوں کا سامناکیا جس میں5چوکے اور دو چھکے شامل تھے ۔ شمیم انور کے علاوہ محمد عثمان21اور امجد جاوید27رنز بنا کر قابل ذکر رہے۔
پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور محمد عرفان نے دو ،دوجبکہ شاہد آفریدی اور محمد سمیع نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔