تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
27 اپریل 2016
وقت اشاعت: 14:32

باکسرعامرخان اور کنیلو الواریز میں الفاظ کی جنگ عروج پر

جیو نیوز - لندن......پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان اور میکسکو کے کنیلو الواریز کے درمیان ، ورلڈ میڈل ویٹ ٹائٹل کی باؤٹ تو سات مئی کو لاس ویگاس ہونی ہےلیکن الفاظ کے گرما گرم تبادلے اور ایکسائٹمنٹ ابھی سے عروج پر ہے۔

لندن میں ہونے والی ایک تقریب میں دونوں باکسرز نے جہاں فوٹو سیشن میں حصہ لیا، اپنے فین کو ،ڈھیر سے آٹو گراف دیئے وہیں ایک دوسرے کو چیلنج بھی کرڈالا کہ ہمت ہے تو رنگ میں آکر رنگ دکھاؤ۔کنیلو الواریز کا کہنا تھا کہ ،،عامر خان ایک گریٹ باکسر ہے،اس کے ساتھ باکسنگ ایک چیلنج ہے ان سے فائٹ اچھی ہوگی ۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہاکہ 7 مئی کو ہونے والی فائٹ کے لئے ابھی سے بہت ایکسائیٹڈ ہیں،مے ویدر اور پیکاو کے بعد،الواریز باکسنگ کا بڑا نام ہیں، امریکامیں ان کے فین بہت زیادہ ہیں،لاس ویگاس کی فائٹ زبردست ہوگی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.