تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
27 اپریل 2016
وقت اشاعت: 14:48

شاہدآفریدی آج اپنی چھتیسویں سالگرہ منارہے ہیں

جیو نیوز - کراچی......معروف آل رائونڈرشاہدخان آفریدی آج اپنی چھتیسویں سالگرہ منارہے ہیں،وہ یکم مارچ کو خیبر ایجنسی میں پیدا ہوئے۔

شرمیلے اور کم گو شاہد آفریدی نے جب میدان کرکٹ میں قدم رکھا ،،تو پھر پیچھے مڑکر نہیں دیکھا ،2 اکتوبر 1996 کو کینیا کے خلاف ون ڈے ڈیبیو کرنے والے آفریدی نے،37 گیندوں پر سنچری بنا کر سب کی توجہ اپنی طرف کرلی ،اس کے بعد سلیکٹرز ہوں یا ایڈ ایجنسی پہلی چوائس آفریدی ہی بن گئے۔

398 ون ڈے میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے آل راؤنڈرشاہد آفریدی نے چھ سنچریوں کی مدد سے8064 رنز اور 395 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔پاکستان کی جانب سے انہوں نے 27 ٹیسٹ میچزبھی کھیلے ہیںجن میں پانچ سنچریوں کی مدد سے 1716 رنز اسکور کئے ہیں جبکہ 48 شکار بھی کئے ۔

ٹی 20 اسپیشلسٹ شاہد آفریدی ان دنوں ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان ٹیم کو لیڈ بھی کررہے ہیں،انہوں نے 92 میچزمیں 1315 رنز کے ساتھ 92 وکٹیں بھی حاصل کر رکھی ہیں۔کیرئیر میں اتار چڑھائو،تنازعات اور اپنی صاف گو طبیعت کے زیر بحث رہنے والے شاہد آفریدی آج بھی فین فولوانگ میں سب سے آگے ہیںاور لاکھوں فین انہیں ان کی چھتیسویںسالگرہ پر لالا کو مبارکباد دیتے دکھائی دے رہے ہیں،ہم بھی یہی کہیں گے،’’ہیپی برتھ ڈے لالا‘‘

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.