تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
27 اپریل 2016
وقت اشاعت: 19:23

بھارتی بورڈ کے حکام نے سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے،شہر یار

جیو نیوز - لاہور......پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہریار خان کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ ششانک منوہر نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ٹیم کو فول پروف سیکورٹی فراہم کریں گے۔

لاہور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے شہریار خان کہتے ہیں کہ ان کا بی سی سی آئی کے سربراہ ششانک منوہر سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں ششانک منوہرنے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہےکہ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو سیکورٹی فراہم کریں گے، کسی قسم کی کوتائی نہیں ہو گی ۔شہریار خان نے آئی سی سی کو بھی تمام تر صورت حال سے آگا ہ کر رکھا ہے ۔

شہریار خان کا مزید کہنا تھا کہ ششانک منوہر شائقین کرکٹ کے لیے بھی ویزے اور ٹکٹس کے بارے میں جلد آگا ہ کریں گے، اُن کا کہنا تھا کہ سو فی صد تو نہیں مگر اُمید ہے کہ پاکستانی ٹیم کل بنگلہ دیش کیخلاف میچ جیتے گی۔

واضح رہے کہ ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ ویر بہادر سنگھ پاکستان کے خلاف میچ کے لئے بہادری دکھانے کو تیار نہیں،انہوں نے بھارت کی وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھا ہے کہ آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاک بھارت میچ کے لئے سیکورٹی فراہم نہیں کرسکتے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.