تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
27 اپریل 2016
وقت اشاعت: 20:11

ایشیا کپ : سری لنکا کا بھارت کو139رنز کا ہدف

جیو نیوز - میرپور،ڈھاکا......ایشیا کپ کرکٹ کے ساتویں میچ میں سری لنکا نے بھارت کو جیت کیلئے139رنز کا ہدف دیا ہے،جس میںکاپو گدیرا کے30رنز شامل ہیں۔

بھارت نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی،بھارت کو ابتدا میں ہی پہلی کامیابی6رنز کے مجموعےپر ملی جب چندی مل4رنز بنا کر نہرا کا شکار بنے،بھارت کو دوسری کامیابی جے سوریا کی صورت میں ملی ،وہ صرف3رنز بنا سکے۔دلشان اور کاپو گدیرا نے سنبھل کر کھیلنا شروع کیا لیکن دلشان بھی بڑی اننگ نہیں کھیل سکے اور18رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

دوسری جانب سے کاپو گدیرا نے جدو جہد جا ری رکھی اورسری لنکا کا اسکور138رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔متھیوز22سر وردانا18اور پریرا 17رنز بنا کر قابل ذکر رہے۔

بھارت کی جانب سے بمرا،پانڈیااور ایشون نے 2،2جبکہ نہرا نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.